واٹس ایپ نے ویب ورژن صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اگست 2021 میں موبائل ورژن کےلئے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے 'ویو ونس' کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے اب ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

جب کوئی صارف ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرے گا تو وہاں 1 کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے میسج کو ویو ونس کے طور پر بھیجنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گے، اس فیچر سے صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس وقت واٹس ایپ میں ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں