ملک بھر میں ’ایکس‘ کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں تقریباً 3 دن بعد ’ایکس‘کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی۔

ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی، تاہم ایکس کی سروس پیر کی رات ڈیڑھ گھنٹہ بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، اتوار کو بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھرڈاؤن ہوگئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش پر مؤقف دینے سے تاحال گریزاں ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں حالیہ وقت کے دوران کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئیں جبکہ عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے انٹرنیٹ یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے عمل کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں