موبائل فون گیلا ہونے پر چاولوں میں نہ رکھیں، ماہرین نے خبردار کردیا

نیو یارک:(ویب ڈیسک) امریکی آٹو موبائل ٹیکنالوجی کمپنی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے چاولوں کے تھیلے میں نہ رکھیں۔

عالمی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں رکھنے سے چاولوں کے ذرات آئی فونز کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سمارٹ فونز کے بارے میں اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ اگر فون گیلا ہوجائے تو اس کو خشک کرنے کے لیے چاولوں میں رکھیں تو یہ جلد خشک ہو جاتا ہے۔

ٹیک ماہرین اس کو رائس ٹریٹمنٹ کا نام بھی دیتے ہیں تاہم آٹو موبائل ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس طریقے کو غیر موثر قرار دے دیا ہے اور اپنے صارفین سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنے فونز کو چاولوں میں نہ رکھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو سکھانے کیلئے اسے سیدھا تھام کر کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھیں اور پانی کو خشک ہونے دیں، اس طرح فون میں سے اضافی پانی نکل جائے گا جس کے بعد آپ اپنے فون کو خشک جگہ پر رکھ کر 30 منٹ بعد چارج کر سکتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں