آواز سے انگلیوں کے نشان بنانے والی نئی ٹیکنالوجی دریافت

ولوراڈو:(ویب ڈیسک) ٹچ سکرین سوائپ کرتے وقت پیدا ہونے والی آواز سے انگلیوں کے نشان بنانے کی نئی ٹیکنالوجی دریافت کرلی گئی۔

سائنس دانوں کے نئے دعوے نے ٹچ سکرین موبائل ، بائیو میٹرک حاضری اور سکیورٹی سسٹم استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا جس سے آپ کی انگلیوں کے نشانات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو اور چین کی سِنگھوا یونیورسٹی، ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت سے سمارٹ فون سے لے کر دروازوں تک میں استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سیکیورٹی سسٹم پر واضح اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق’پرنٹ لِسنر‘ نامی یہ تکنیک سکرین کو سوائپ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے صوتی سگنل کی مدد سے انگلیوں کے نشان کو دوبارہ بناتی ہے،ہیکرز سمارٹ فون کا مائیک استعمال کرتے ہوئے یہ آواز ریکارڈ کر کے اپنے ہدف کے انگلیوں کے نشان چرا سکتے ہیں۔

تحقیقی مقالے میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے فنگر پرنٹ کا افشا ہونا حساس معلومات کے چوری ہونے، بڑے معاشی اور ذاتی نقصانات ہونے جبکہ بعض اوقات قومی سکیورٹی کے حوالے سے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں