نصف صدی کے بعد امریکی نجی کمپنی نے چاند پرخلائی جہاز اتار دیا

نیویارک : (ویب ڈیسک ) نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 1972 میں چاند پر اپالو کی لینڈنگ کے بعد امریکا کا یہ پہلا اقدام ہے، روبوٹک خلائی جہاز ہیوسٹن کی کمپنی نے بھیجا ہے اور اس کے سگنل موصول ہوگئے ہیں۔

انٹیوٹوو مشین 50 سال بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے، آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی ہارڈویئر چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس مشن کے ساتھ کوئی بھی انسان روانہ نہیں ہوا ہے، چاند پر اترنے کے بعد جہاز کی حالت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے، اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، تاہم امریکا، روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں