سمارٹ گھڑیوں یا انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کا معائنہ خطرناک

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کے معائنے کو خطرناک قرار دیدیا۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے صارفین کو سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ری سیلرز غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ نہ کریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کرسکتی ہیں۔

ماہرین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیوائسز سمارٹ واچ ایپلی کیشنزسے مختلف ہیں اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ بلڈ گلوکوزمیٹرسے ڈیٹا ظاہر کرتی ہیں۔

طبی کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بلڈ شوگر لیول کی غلط ریڈنگ اس بیماری سے نمٹنے میں غلطیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں