ٹیکنالوجی میلے میں مصنوعی ذہانت سے تیار جدید اشیا توجہ کا مرکز

بارسلونا :(ویب ڈیسک ) ہسپانوی شہر بارسلونا میں جاری ٹیکنالوجی میلے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جدید چیزیں شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ہسپانوی شہر بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس ’ایم ڈبلیو سی بارسلونا‘ میں مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی شرکا کے ذہنوں پر چھا گئی۔

مصنوعی ذہانت کی بدولت جنوبی کرویا کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایئر ٹیکسی نمائش کیلئے پیش کردی، یہ ایئر ٹیکسیاں جلد ہوا میں اڑتی نظر آئیں گی،تاہم کمرشل بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں ابھی وقت لگے گا۔

کوریا کی پراجیکٹ ڈائریکٹرروزی سون کا کہنا ہے کہ وقت کو محفوظ بنانے کے ساتھ انسانی زندگی سہل بنانے کے منصوبے پر پوری تندہی سے کام کررہے ہیں۔

ٹیکنالوجی میلے میں مصنوعی ذہانت کی بدولت چینی کمپنی نے بغیر ایپس کے کام کرنے والا سمارٹ فون بھی متعارف کرا یا ہے، اس سمارٹ فون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون آف لائن ہونے پر بھی کام کرے گا جبکہ سمارٹ فون کے ایک ہی کلک میں صارفین ایئر ٹکٹ اور ریسٹورنٹ میں کھانے کی بکنگ کرا سکیں گے، سمارٹ فون صارفین کے تمام آپریشنل خود ہی انجام دے گا۔

ندر لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی بدولت ہلکانے والے افراد جنہیں بولنے اور سمجھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے افراد کی مدد کیلئے بھی اپیس تیار کر لی ہے جو کسی بھی بولے گئے افراد کو ٹیکس اور ٹیکس کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے بولنے کے قابل بنائے گا۔

ٹیکنالوجی میلے کے شرکا کا کہنا ہے کہ اب تو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال بہت سے شعبوں میں ممکن ہوتا جارہا ہے، نمائش میں متعارف کرائی جانے والی اشیا بہت سے افراد میں امید کی نئی کرن پیدا کریں گی۔

واضح رہے ٹیکنالوجی میلے میں مصنوعی ذہانت اور موبائل فون بنانے والی دنیا بھر کی سبھی ٹیکنالوجی کمپنیاں جلوہ افروز ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں