سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش کا آغاز

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش آج سے7 مارچ تک منعقد ہو گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر 150 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے، لیپ کانفرنس میں کئی اہم اور بنیادی موضوعات زیر بحث ہوں گے۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں 1 لاکھ 72 ہزار افراد کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں