واٹس ایپ پر سٹوریز سے متعلق بہترین فیچر کی آزمائش شروع

نیویارک: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر اب تک کے سٹوریز سے متعلق بہترین فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر سٹوریز کے اندر اپنے من پسند افراد کو مینشن کرنے سمیت سٹوریز کو ری شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

فیچر کے تحت صارف سٹوری کو شیئر کرتے وقت چاہے تو اپنے من پسند فرد کو اس میں مینشن بھی کر سکے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ایک سٹوری میں صارف بیک وقت کتنے صارفین کو مینشن کرنے کا اہل ہوگا تاہم ممکنہ طور پر ایک وقت میں صرف دو یا تین افراد کو مینشن کرنے کی اجازت ہوگی، فیچر کے تحت سٹوریز میں جن افراد کو مینشن کیا جائے گا انہیں سٹوری شیئر ہوتے ہی واٹس ایپ میسیج کے ذریعے نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔

اسی طرح جس صارف کو سٹوری میں مینشن کیا جائے گا وہ مذکورہ سٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا اور وہ بھی ری شیئر کردہ سٹوری میں کسی دوسرے شخص کو بھی مینشن کرنے کے اہل ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا تاہم اس کی آزمائش شروع کر دی گئی اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ چند ماہ میں پیش کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں