وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 پر کام شروع کر دیا۔

اے آئی پالیسی کا مسودہ کو پانچ اہم نکات مرتب کیا جا رہا ہے، سماجی تیاری، قومی اے آئی فنڈ کا قیام اور ٹیکنالوجی کو اے آئی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

عوام میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی، سماجی ترقی کے ڈیٹا اور کمپیوٹیشنز کے بنیادی ڈھانچے کو متحرک کرنے کے لیے قومی سطح کے اقدامات پالیسی کو بین الاقوامی معیارات اور سماجی روایات کو مدنظر رکھ مرتب کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور رجحانات کو پالیسی کا حصہ بنائے جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں