سال 2024: وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے جانیوالے صفحات کی فہرست جاری
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) وکی پیڈیا نے سال 2024 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے صفحات کی فہرست جاری کر دی۔
آن لائن فری انسائیکلو پیڈیا کی اہمیت رکھنے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا کے مطابق سال 2024 میں اکتوبر کے اختتام تک اس کے مختلف صفحات کو 76 ارب سے زائد بار دیکھا یا پڑھا گیا۔
اس وقت دنیا کی آبادی 8 ارب سے زائد ہے اور انٹرنیٹ تک 4 ارب تک افراد کی رسائی ہے جبکہ وکی پیڈیا کو 76 ارب بار دیکھا گیا۔
وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے یا دیکھے جانے والے 10 صفحات کی فہرست درج ذیل ہے۔
ڈیتھس ان 2024
کاملا ہیرس
امریکی صدارتی انتخابات
ملزم بھائی Lyle اور Erik Menendez
ڈونلڈ ٹرمپ
انڈین پریمئر لیگ
منتخب نائب امریکی صدر JD Vance
ہالی ووڈ فلم Deadpool & Wolverine
پراجیکٹ 2025
بھارتی انتخابات