جائیداد میں حصہ نہ دینے پر بیٹے کا والد کیخلاف انوکھا احتجاج

کراچی: (دنیا نیوز) جائیداد میں حصہ نہ دینے پر بیٹے نے والد کیخلاف انوکھا احتجاج کیا۔

بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں والد کی جانب سے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر بیٹا بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی بجلی منقطع کرا دی۔

نوجوان سے مذاکرات کے بعد اسے کھمبے سے نیچے اتار لیا گیا، پولیس کے مطابق بیٹے کا باپ سے جائیداد کے بٹوارے پر تنازع چل رہا ہے اس لیے اس نے احتجاج کا یہ انوکھا انداز اپنایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں