لندن : 2 ماہ کے گمشدہ ’ مون ‘ کو دوبارہ ماں سے ملوا دیا گیا
لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے جنوب مشرق میں ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ہک میں واقع ایک فارم سے غائب ہونے والے گدھے کے بچے کو ڈھونڈ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انگلش پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں دو ماہ کے گدھے کے بچے ’’ مون ‘‘ کو غائب کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
’ مون ‘ کی گمشدگی کی خبر پھیلنے کے بعد پولیس حکام کو عوام کی جانب سے لاتعداد کالز اور آن لائن رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔
انگلش پولیس کے مطابق ’ مون ‘ نامی گدھے کا بچہ 15 مئی کو لاپتہ ہوا تھا جو اب مل چکا ہے اور وہ محفوظ اور صحت مند ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’ مون ‘ کو دوبارہ اس کی ماں ’ آسٹرا ‘ سے بھی ملوا دیا گیا ہے۔