مصر میں شارک نے روسی سیاح کو زندہ نگل لیا

قاہرہ: (مشرق نیوز) مصر کے جنوبی علاقے میں شارک روس سے آئے ہوئے سیاح کو زندہ نگل گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی مصر میں بحیرہ احمر میں 24 سالہ روسی سیاح تیراکی میں مصروف تھا کہ شارک نے اچانک اس پرحملہ کردیا۔

شارک نے پہلے سیاح کو ٹکر ماری اور پھر نگل گئی، حادثے کے وقت دیگر سیاح بھی موجود تھے جنہوں نے روسی شخص کو بچانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

مصری حکام کے مطابق شارک کےحملے میں 2 افراد زخمی ہوئے، لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔

شارک حملے کے بعد علاقے کو 3 دن کے لیے بند کرکے ڈائیونگ، سنارکلنگ اور سرفنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں