بھارت: چلتی ٹرین میں لڑکے اور لڑکی کی شادی کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) ایک جوڑے نے غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے چلتی ٹرین میں زندگی بھر کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا، مذکورہ شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹرین میں ہونے والی ایک دلچسپ شادی کی ویڈیو زیر گردش ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ریل گاڑی میں لڑکا اور لڑکی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جبکہ مسافروں کی موجودگی میں ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی پہلے تھوڑا تذبذب کا شکار تھی، پھر لڑکے نے اس کے گلے میں ’منگل سوتر‘ پہنایا اور پھولوں کی ’مالا‘ ڈالی، اس کے بعد لڑکی نے بھی اسے ’شادی کی مالا‘ پہنائی۔

اس دوران بیگانی شادی میں آئے مسافر حضرات دلچسپ لمحات کی ویڈیو بناتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ دنوں کو مشوروں سے بھی نوازتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ دنوں کا بجٹ کم ہو گا ورنہ ہوائی جہاز میں شادی کرتے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں