مفرور کینگرو نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکار کو ’مکا‘ رسید کر دیا

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مفرور کینگرو کو پولیس اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد پکڑ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کینگرو اوشاوا زو سے کیوبیک کے چڑیا گھر منتقلی کے دوران فرار ہوا تھا، پولیس اہلکاروں نے اسے ٹورنٹو سے کچھ دور پکڑا، جس دوران کینگرو نے ایک اہلکار کے منہ پر مکا بھی رسید کر دیا۔

اوشاوا ٹورنٹو سے 37 میل دور واقع ہے اور پولیس اہلکاروں نے اسے رات 3 بجے شمالی اوشاوا کی ایک سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا، اہلکاروں نے کینگرو کے رکھوالوں سے رابطہ کیا اور پھر اسے پکڑلیا۔

کینگرو نے پکڑے جانے کے دوران ایک اہلکار کے منہ پر مکا بھی مارا جس نے بعد میں بتایا کہ ’اس واقعے کو میں اور میرے ساتھی زندگی بھر نہیں بھول سکیں گے‘۔

حکام کے مطابق ابھی اس کینگرو کو طبی امداد دی گئی ہے اور وہ مزید کچھ دن اوشاوا کے چڑیا گھر میں رہے گا، اسے مزید کچھ دن یہاں رکھیں گے تاکہ وہ آرام کر سکے اور خود کو محفوظ سمجھ سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں