باربی بریانی بنانے والی شیف نے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا

نیو دہلی :(ویب ڈیسک) بھارتی خاتون شیف کی انوکھے انداز میں ’’باربی بریانی‘‘ بنانے پر انٹرنیٹ صارفین کو غصہ دلا دیا۔

بھارتی شیف حنا کوثر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’’ پنک بریانی‘‘ بنانے اور اس کی ویڈو سماجی رابطوں کی سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ’’باربی‘‘ سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی اس ’’پنک بریانی‘‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں بریانی کے چاول سے لے کر مصالحے اور دیگر تمام اجزاء کو پنک رنگ سے تیارا کیا جارہا ہے۔

تاہم بہت سے صارفین حنا کی تخلیقی صلاحیت پر حیران بھی ہیں، لیکن کھانے پینے کے شوق افراد کی جانب سے بھارتی شیف کو شدید تنقید آمیز جملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں