دنیا کے لمبے ترین آدمی اور پستہ القامت خاتون کی ملاقات توجہ کا مرکز

کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) ترک نژاد دنیا کے لمبے ترین آدمی اور بھارتی نژاد پستہ القامت خاتون کی امریکہ میں دوبارہ ملاقات ہوئی۔

ترک نژاد سلطان کوسین جن کا قد 251 سینٹی میٹر ہے اور بھارتی نژاد جیوتی امگے، جن کا قد 62.8 سینٹی میٹر ہے، پیر کو کیلیفورنیا میں ملے، ملاقات کےدوران دنیا کے دونوں منفرد انسانوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں کی ملاقات کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جہاں کروڑوں صارفین نے ان دونوں کی دلچسپی سے بھرپور ملاقات کو دیکھا اور اپنے الفاظ میں دونوں کیلئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترک نژاد سلطان کوسن 2009 میں باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے لمبے آدمی بن گئے تھے جب یہ پتہ چلا تھا کہ وہ باؤ شیسون جن کے پاس یہ ریکارڈ تھا اس سے 10 سینٹی میٹر سے زیادہ لمبے تھے، ان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے ہاتھوں کا ریکارڈ بھی ہے، ان کی کلائی سے درمیانی انگلی کی نوک تک ہر ہاتھ کی پیمائش 28.5 سینٹی میٹر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں