خاتون نے غلطی سے بیٹے کا آئی پیڈ مائیکرو ویو میں پکا دیا

لندن :(ویب نیوز) خاتون نے غلطی سے اپنے بیٹے کا آئی پیڈ مائیکرو ویو میں پکا دیا۔

کچن میں کھانا پکاتے وقت اکثر اوقات ہم میں سے کئی افراد غلطی کر دیتے ہیں جس سے پورا کھانا ہی برباد ہو جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسا مضحکہ خیز واقعہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس میں ایک خاتون نے کچن میں آئی پیڈ کو ہی مائیکرو ویو میں پکا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وائرل پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے غلطی سے آئی پیڈ مائیکرو ویو میں بیک کر دیا ہے۔

خاتون نے اپنا آئی پیڈ اس قدر بیک کیا کہ اب وہ دوبارہ سے ٹھیک نہیں ہو سکتا، خبرمنظر عام پر آنے پرصارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں