محبت کا منفرد اظہار، نوجوان نے ہونٹوں پر محبوبہ کا نا م لکھوا لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) محبت کے اظہار کے کئی طریقے ہیں اور ان سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ اس خوبصورت جذبے کو زندہ رکھا جائے۔

بھارت میں ایک نوجوان نے محبت کے اظہار کیلئے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ مقامی کلینک میں نوجوان نے ہونٹوں کے اندرونی حصے میں اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھوایا، نوجوان اپنی محبت کو منفرد انداز میں جتانا چاہتا تھا۔

اگرچہ یہ ایک انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جو نوجوان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، تاہم نوجوان کی محبت دیکھ کر صارفین بھی حیران ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں