کولمبیا: اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر ٹاور سے لٹک گیا

کولمبیا: (ویب ڈیسک) کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کی نذر ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں