مراکشی لڑکیوں کو خطرناک پہاڑی راستوں پر موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کا جنون

رباط (ویب ڈیسک) مراکشی خواتین سڑکوں کے ساتھ ناہموار پہاڑی راستوں پر بڑی موٹرسائیکلوں پر سواری کرنے اور کرتب دکھانے کے جنون میں مبتلا ہونے لگیں۔

خواتین اس شوق پر مردانہ تسلط کو توڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں، اور اپنے آپ کو ایک ایسی دنیا میں وقار کے ساتھ مسلط کرنے میں کامیاب رہی ہیں جو مردوں کے لیے محفوظ سمجھی جاتی تھی۔

انجمنوں اور کلبوں کے پھیلاؤ کی بدولت جن میں موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد شامل ہیں، چاہے وہ میدان پر فعال ہوں یا سوشل میڈیا کے ذریعے، حال ہی میں بہت زیادہ مراکشی خواتین اور لڑکیاں اس کھیل کے شائقین میں شامل ہوئی ہیں

موٹر سائیکلسٹ لبنی ہریشی جو کہ تیس سال کی ایک نوجوان خاتون اور ایک کاسمیٹکس کمپنی کی مالک ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مہم جوئی ، نئے تجربات سے محبت کرتی ہیں، اور چیلنجز سے محبت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا سہرا ان کے دوست کو جاتا ہے، جس نے ایک دن انہیں اپنی موٹر سائیکل پر سواری کی پیشکش کی، اور مجھے یہ احساس بے حد خوبصورت لگا، اس کے بعد میں نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنے اندر خوف کو مکمل طور پر ختم کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں