پالتو اونٹ کو عیدی کے طور پر کرنسی نوٹ کھلانے والا شہری گرفتار

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک شہری کا اپنے پالتو اونٹ کو کرنسی نوٹ کھلانا مہنگا پڑ گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے سعودی کرنسی نوٹ کو جان بوجھ کر تلف کرنے کے جرم میں ملوث ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اس کے پالتو اونٹ نے 500 ریال کا کرنسی نوٹ اس کے ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔

الدوادمی پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ملک کی قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جس سے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر تین سے 5 سال قید اور تین ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں