نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کےقریب اضافہ کیاگیا،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- روپےکی قدرمیں کمی سےپٹرول مہنگاہورہا ہے،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،ترجمان وزارت خزانہ
Coronavirus Updates

آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے جھڑپوں میں بدل گئے

دنیا

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے جھڑپوں میں بدل گئے، پولیس نے 270 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور سڈنی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کررکھے تھے۔

پابندیوں کے باوجود سینکڑوں افراد مظاہروں کے لئے سڑکوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، میلبرن میں 235 اور سڈنی میں 32 کے قریب افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں