بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد

دنیا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی جیوری نے بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد کردی، الزامات ثابت ہونے پر 100 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سابق چیف پائلٹ مارک فارکنر نے فلائٹ کنٹرول میں تبدیلیوں کو جان بوجھ کر چھپایا، تبدیلیوں سے لاعلمی کے باعث ایوی ایشن پائلٹس کی ٹریننگ کو اپ گریڈ نہ کرا سکی، انڈونیشیا اورایتھوپیا ائرلائنز کے بوئنگ میکس کے دو طیاروں کو حادثات پیش آئے تھے، دونوں فضائی حادثات میں 346افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

قانونی ماہرین کے مطابق الزامات ثابت ہو گئے تو مارک فارکنر کو 100 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں