آسٹریلیا میں سکھوں پر حملوں کے مجرم کو بھارت میں قومی ہیروبنادیا گیا

دنیا

ہریانہ:(دنیا نیوز)آسٹریلیا میں سکھوں پر حملوں کے مجرم کو بھارت میں قومی ہیروبنا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی طالب علم ویشال آسٹریلیا میں سکھوں پر متعدد حملوں میں ملوث نکلا جس کوآسٹریلیا سے بے دخل کرنے پر بھارت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویشال کو ائیرپورٹ سے جلوس کی شکل میں اس کے گھر لایا گیا جبکہ بی جے پی رہنما ویشال کو قومی ہیرو قرار دیتے رہے۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے ویشال سے ملاقات بھی کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں