چیک ری پبلک کے صدر مولش زیمان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دوبارہ ہسپتال داخل

دنیا

پراگ: (دنیا نیوز) چیک ری پبلک کے صدر مولش زیمان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دوبارہ ہسپتال داخل کردیا گیا۔

چیک ری پبلک صدر کو سانس میں مشکلات کےباعث ہسپتال داخل کیا گیا، اس سے قبل مولش زیمان کو چھ ہفتے ہسپتال میں رکھا گیا تھا، ری پبلک صدر عام انتخابات میں حلیف حکمران جماعت کی شکست کے بعد شدید بیمار ہو گئے تھے۔

مولش زیمان کے ہسپتال داخلے سے حکومت سازی کے لیے مذاکرات رک گئے ہیں اور ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں