امریکہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے کے معاملے پر برطانیہ سے 2 نوجوان زیر حراست

دنیا

لندن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے کے معاملے میں برطانیہ سے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دونوں نوجوانوں کو مانچسٹرسے حراست میں لیا گیا ہے، مانچسٹر پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں سے معاملے سے متعلق سے پوچھ گچھ جاری ہے، امریکی حکام کے مطابق عبادت گاہ واقعہ میں مارے جانے والے ملزم کا نام ملک فیصل اکرم ہے اور اس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

گذشتہ روز ایک مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جسے امریکی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں