بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

دنیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا کے باعث بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بحری جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکا اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔

نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں