فائزر کمپنی نے اومی کرون کیلئے تیار کردہ ویکسین کے تجربات شروع کر دیئے

دنیا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے اومی کرون کے لئے تیار کردہ مخصوص ویکسین کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔

تین مراحل میں ہونے والے تجربات میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 1 ہزار 420 افراد حصہ لیں گے، فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز اومی کرون کی سنگین علامات سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

کمپنی نے احتیاطی قدم مدنظر رکھتے ہوئے اومیکرون کے خلاف مخصوص ویکسین تیار کی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں