سمندری طوفان ’ریمل‘ بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بنگلہ دیش کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ساحلی علاقوں پر 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

کولکتا ایئرپورٹ پر طوفان ریمل کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے، بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سندربن مینگروو جنگل اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ فال کا خدشہ ہے جس کے باعث1 لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں