ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی: بائیڈن کی سیاسی درجہ حرارت کم کرنیکی اپیل

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے عوام سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، شکر ہے حملے میں ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے، امریکا میں اس قسم کے تشدد کی جگہ نہیں، سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، ہماری جمہوریت تشدد کی اجازت نہیں دیتی، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ محفوظ ہیں جان کر خوشی ہوئی، واقعے کیخلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے: صدر بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، پینسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ریلی میں حملے کی تحقیقات جاری ہے، ہم دشمن نہیں، بھائی اور ہمسائے ہیں، ہمارا کنونشن کل ہو گا جس میں ضرور شرکت کروں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں