پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے ہتھیار بنانے کے آلات برآمد

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے ہتھیار بنانے کے آلات برآمد ہوئے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن گیٹ ویک پورٹ پر پاکستان سے آئی کار میں سے ہتھیار بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں، آلات کار کے فیول ٹینک کے اندر اور بونٹ کے نیچے چھپائے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کار سے آلات برآمد ہونے کے بعد حکام نے کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم کے علاقے سپارک ہل سے یاسر خان نامی شخص گرفتار کر لیا، مبینہ ملزم کو مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں