غزہ میں اسرائیلی بربریت کا بازار گرم، حماس کمانڈر سمیت 81 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) پناہ کے متلاشی مظلوم فلسطینیوں پر حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں سے گھروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے وسطی غزہ پر اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ،متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ نصیرت، مغازی اور بوریج پناہ گزین کیمپوں پرحملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوئے۔

وزارت صحت غزہ مطابق 24گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید، 216 افراد زخمی ہوئے شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 664 ہوگئی جبکہ 89 ہزار 97 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ خان یونس میں بمباری کے دوران شہید ہوئے۔

بمباری کا مقصد حماس کے کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنانا تھا، رافع سلامہ محمد ضیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جو سات اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں