ساؤتھ پورٹ ہنگامہ آرائی میں ملوث 12 سالہ لڑکے پر بھی فرد جرم عائد
لندن: (دنیا نیوز) ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث 12 سالہ لڑکے پر بھی فرد جرم عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فساد کرنے کے الزام میں 12 سالہ لڑکا سب سے کم عمر فرد بن گیا جس پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، 12 سالہ لڑکے پر 30 جولائی کو مرسی سائیڈ میں پرتشدد ہنگامہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہے، کمیونٹیز کے خود محفوظ تصور کرنے تک پولیس اپنا کام کرتی رہے گی۔