غزہ سے مزید 97 مریضوں سمیت 394 افراد یو اے ای منتقل

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے غزہ سے 97 شدید زخمی افراد اور مریضوں کو نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ سے 142 بچوں اور 97 مریضوں کو ان کے اہلِ خانہ کے 155 افراد سمیت علاج کے لیے یو اے ای منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طبی بنیاد پر ہونے والا یہ انخلاء جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات کے رامون ایئر پورٹ سے ہوا، جو ابوظبی پہنچا ہے۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل کے جنوبی شہر سے زخمی افراد سمیت کینسر، خون، گردے کی بیماریوں اور ذہنی تناؤ کا شکار افراد کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں، فروری میں غزہ سے طبی بنیاد پر بچوں سمیت دیگر مریضوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں