شمالی کوریا کا 7 ہزار کلومیٹر کی بلندی تک پہنچنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر دفاع جنرل نکاتانی نے کہا ہے کہ میزائل اوکوشیری جزیرے کے مغرب میں تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ شمال کی جانب سے لانچ کئے جانے والے اب تک کسی بھی میزائل کی طویل ترین پرواز ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے پرواز کے وقت کا تخمینہ 87 منٹ لگایا جس کے دوران یہ میزائل 1000 کلومیٹر افقی پرواز کرتے ہوئے 7000 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے اس تجربے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے احکامات پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میزائل لانچ نے شمالی کوریا کی سٹریٹجک میزائل صلاحیت کے حالیہ ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے اور یہ شمالی کوریا کی دنیا کے سب سے طاقتور سٹریٹجک ڈیٹرنٹ کی جدیدیت اور ساکھ کا اظہار ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ مزید غیر قانونی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں سے باز رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں