تیسرے ’’ابوظہبی فنانشل ویک‘‘ کا آغاز، 100 سے زائد ممالک شریک
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ابوظہبی میں تیسرے "ابوظہبی فنانشل ویک‘‘ کا آغاز ہوگیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے تیسرے "ابوظہبی فنانشل ویک‘‘کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ایونٹ جو ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (اے ڈی جی ایم ) اور ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی کیو) کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔
"ویلکم ٹو دی کیپیٹل سٹی‘‘کے موضوع پر مبنی یہ فنانشل ویک دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے مالیاتی رہنماؤں، پالیسی سازوں، کارپوریٹ ایگزیکٹوز اور سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے دوران 50 سے زائد اہم ایونٹس اور خصوصی ملاقاتیں منعقد ہوں گی، جن میں مالیاتی ٹیکنالوجی کی جدت اور سرمایہ کاری کے رجحانات جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایونٹ کے دوران، ابوظہبی کے ولی عہد نے متعدد بین الاقوامی مالیاتی ماہرین سے ملاقات کی، جس میں صنعت کی تازہ ترین پیش رفت، سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق پر گہرے تبادلہ خیال کئے گئے۔