ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ کی نہایت نامناسب تصویر شیئر کردی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کی نہایت نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو ایک انتہائی متنازع، انتخابی سازشی پوسٹ کا حصہ تھی جس میں 2020ء کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد الزامات بھی شامل تھے، ٹرمپ کی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو غیر اخلاقی، نسلی امتیاز پر مبنی اور بدترین رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر ٹم سکاٹ نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کی جانب سے دکھائی جانے والی سب سے زیادہ نسل پرستانہ چیز قرار دیا اور ویڈیو کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، اس ویڈیو کے آخری حصے میں باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کو ایک جنگل میں نامناسب روپ میں دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کی شیئر کردہ اس تصویر میں 2 بندروں کو باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کا فیس لگا کر پیش کیا گیا ہے، کی تصویر سے تبدیل کیا گیا ہے جس پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک انٹرنیٹ پر وائرل میم ہے جس میں ٹرمپ کو جنگل کا بادشاہ یعنی شیر اور ڈیموکریٹس کو رعایا کے طور دکھایا گیا، تاہم سخت تنقید کے بعد اپنے ابتدائی مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو غلطی سے شیئر کی گئی تھی جسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں