کینیڈا سے شراکت داری کسی تیسرے فریق کیخلاف نہیں: چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کے لئے نہیں ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی سٹریٹجک شراکت داری کی تشکیل برابری، کھلے پن، شمولیت، پُرامن تعاون اور باہمی مفاد کے جذبے کی عکاس ہے۔

لین جیان نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے مفید ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں