الیکشن نتائج ہر صورت قبول کریں گے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش

ڈھاکا: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج ہر صورت قبول کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ شفیق الرحمان نے کہا کہ اقتدار ملا تو تمام جماعتوں سے تعاون چاہیں گے، حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا کہنا تھا کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے، ہم بنگلہ دیش کے عوام کے مفاد میں مثبت سیاست کریں گے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں