غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے مختلف ممالک نے فوج مختص کر دی، امریکی عہدیدار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے مختلف ممالک نے اپنی، اپنی فوج مختص کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کیلئے اربوں ڈالر فنڈنگ پلان کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں غزہ سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے، اجلاس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔