شام نے اسرائیلی اقدامات استحکام کیلئے خطرناک قرار دے دیئے

میونخ: (ویب ڈیسک) شام نے اسرائیلی اقدامات استحکام کیلئے خطرناک قرار دے دیئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات شام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں، اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ایس ڈی ایف (سیریئن ڈیموکریٹک فورسز) کے رہنماؤں کی موجودگی میں ملاقات شامی اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی حکومت کا حصہ ہے، ہم ایس ڈی ایف کے ساتھ ایک ایسے نقطہ نظر پر کام کر رہے ہیں جو مکمل انضمام کو یقینی بنائے۔

شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسعد الشیبانی نے میونخ میں واضح کیا کہ شام تقسیم کا شکار نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں