ایران میں تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان پہلا بڑا اختلاف
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران میں تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان پہلا بڑا اختلاف سامنے آگیا۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے استفسار کیا ہے کہ اس نے آئل ریفائنریوں پر حملے کیسے کئے؟
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران سمیت مختلف علاقوں میں تقریباً 30 آئل ڈپو اور توانائی کے ذخائر کو نشانہ بنایا، امریکی حکام کا کہنا ہے امریکا کو ایران میں ایندھن کے ڈپو پر حملوں کی توقع نہیں تھی، اسرائیل نے حملوں کی شدت بارے آگاہ نہیں کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران تیل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، خدشہ ہے توانائی ذخائر کو نشانہ بنانے سے ایران میں حکومت کیلئے عوامی حمایت بڑھ سکتی ہے۔