قطری وزیرِاعظم کی تمام فریقین سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں شامل تمام فریقین سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ہم ایرانیوں سے بات چیت جاری رکھیں گے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کرتے رہیں گے، حالیہ واقعات نے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کشیدگی کم ہو اور ایسا سفارتی حل سامنے آئے جو نہ صرف ہماری بلکہ ان کی بھی تشویش کو حل کرے، پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران خلیج کے ممالک اور دیگر ایسے ممالک پر حملے بند کرے جو اس جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مربوط حملے کیے تھے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک پر میزائل داغے، جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں