اماراتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار شہید
ابوظبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق امارات میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مطابق قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج ملک پر 15 میزائل اور 18 ڈرون حملے ہوئے، 15 بیلسٹک میزائلوں میں سے 12 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تین سمندر میں جا گرے۔18 ڈرونز کا بھی سراغ لگایا گیا، جن میں سے 17 کو روک لیا گیا اور ایک متحد عرب امارات کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔