انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے مذاکرات جلد شروع کرنے پر اتفاق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکام ہونے پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے مذاکرات جلد شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔

اگلے ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ فریم ورک تلاش کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں گے، تنظیم کے سربراہ کے مطابق خطے کا کوئی بھی ملک ان مذاکرات سے باہر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے کوئی حل تلاش کرنا ہوگا، پورے خطے کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں