عراق میں ملٹری میڈیکل کلینک پر حملے، امریکی ناظم الامور کی طلبی، احتجاجی نوٹ پیش

بغداد: (دنیا نیوز) عراق نے ملٹری میڈیکل کلینک پر حملے کے بعد امریکی ناظم الامور کو طلب کر لیا۔

امریکی سفارتکار کو باقاعدہ احتجاجی نوٹ پیش کیا گیا، عراق نے حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور تعلقات کی توہین قرار دے دیا، عراقی حکام کا کہنا ہے حکومت ردعمل میں تمام حقوق محفوظ رکھتی ہے، ہبّانیہ فوجی کلینک پر حملے میں متعدد فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

عراق نے ایرانی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز کو امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف حق دفاع کی اجازت دیدی، عراقی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے پاپولر موبلائزیشن فورسز کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، غیر قانونی حملوں اور عراقی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی شہروں انبار اور اربیل میں فضائی حملوں میں 15 جنگجو مارے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں