برطانوی وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوحہ: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ہے۔

قطری دیوان کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر اور برطانوی وزیراعظم نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، برطانوی وزیراعظم نے قطر پر کیے گئے ایرانی حملوں کی اپنی مذمت کی تجدید بھی کی۔

قطری دیوان کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے سلامتی و استحکام یقینی بنانے کیلئے قطر کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ابو ظہبی میں صدرِ یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

برطانوی ذرائع کے مطابق سٹارمر کے خلیجی دورے کا مقصد صرف فوری بحران پر ردعمل دینا نہیں بلکہ اتحادی ممالک سے مشاورت کے ذریعے ایک وسیع تر علاقائی حکمت عملی کو آگے بڑھانا بھی تھا، اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو ظہبی اور لندن موجودہ نازک مرحلے میں سکیورٹی، تجارت، توانائی اور سفارتی رابطوں کو ایک مربوط فریم ورک میں دیکھ رہے ہیں، جبکہ یو اے ای ایک بار پھر خطے کے اہم سفارتی مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں