کوئی بھی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کرسکتا: پوپ لیو
ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کرسکتا۔
ایک میں بیان پوپ لیو نے کہا کہ جنگ اور مفادات کی ہوس نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی، مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، کوئی بھی فائدہ بچوں اور خاندانوں کی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔